Advertisements

ساؤتھ پنجاب جونیئر کراٹے چیمپئن شپ 2026ء میں متعدد گولڈ اور سلور میڈلز احمد پور شرقیہ کے کھلاڑیوں کےنام

شرقیہ کے کھلاڑیوں کےنام South Punjab Junior Karate Championship 2026: Ahmed Pur Sharqia Players Win Multiple Gold and Silver Medals
Advertisements

گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں عبدالمعید محمد شان محمد عاطف شاہ محمد ارقم مریم سلطان اور مثیرہ سہیل خان شامل ہیں

بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر (انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر) شوکت علی گھلو (کوچ پاکستان کراٹے ٹیم و ایشین گولڈ میڈلسٹ) محمد ایوب گجر (انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ) ارشد نور شفیق قریشی ملک طارق عبدالرزاق گجر مقصود اکبر بھٹہ ملک ناصر امجد سیال متین امجد اکرم مشتاق اور مشتاق مہانہ نے تمام کامیاب کھلاڑیوں اور کوچز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Advertisements

ملتان: ساؤتھ پنجاب جونیئر کراٹے چیمپئن شپ 2026ء میں احمد پور شرقیہ کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی ,ملتان میں منعقدہ ساؤتھ پنجاب جونیئر کراٹے چیمپئن شپ 2026ء میں احمد پور شرقیہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گولڈ اور سلور میڈلز اپنے نام کیے اور اپنے شہر کا نام روشن کر دیا گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں عبدالمعید محمد شان محمد عاطف شاہ محمد ارقم مریم سلطان اور مثیرہ سہیل خان شامل ہیں جنہوں نے اپنے اپنے مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی

سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں محمد احمد نایاب فاطمہ حدیقہ شوکت پاکیزہ لطیف محمد ایان اور انم مشتاق شامل ہیں جنہوں نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی اس شاندار کامیابی میں کوچز متین امجد محمد عمران اور جویریہ کی محنت بہترین تربیت اور رہنمائی نے اہم کردار ادا کیا جن کی انتھک کاوشوں کے باعث کھلاڑیوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیے اس موقع پر بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر (انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر) شوکت علی گھلو (کوچ پاکستان کراٹے ٹیم و ایشین گولڈ میڈلسٹ) محمد ایوب گجر (انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ) ارشد نور شفیق قریشی ملک طارق عبدالرزاق گجر مقصود اکبر بھٹہ ملک ناصر امجد سیال متین امجد اکرم مشتاق اور مشتاق مہانہ نے تمام کامیاب کھلاڑیوں اور کوچز کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا