وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے جنوبی کوریا کے سفیر سوو سنگپیو کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور کوریا معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیاجائے:عثمان بزدار
پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار فضا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کوترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں
پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں،ان زونز میں سرمایہ کاری پر کوریا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا پر قابوپانے کے لئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں:کورین سفیر
لاہور26نومبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی کوریا کے سفیر سوو سنگپیو نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی امور، دوطرفہ تعلقات بڑھانے او رمختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا-ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکل ڈویلپمنٹ، صحت،سیاحت اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں۔وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور کوریا معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیاجائے۔ تجارتی اور ثقافتی وفود کے باہمی تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا- جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہپنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار فضا موجود ہے-سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈوآپریشن شروع کیا گیاہے اوروزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیاہے-غیر ملکی سرمایہ کاروں کوترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں -پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز بنائے جارہے ہیں اوران زونز میں سرمایہ کاری پر کوریا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دیں گے- نوجوانوں کوجدیدٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت کے لئے کوریا کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں -کوریا کے سفیر سوو سنگپیو نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ پنجاب حکومت کومختلف شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نے کورونا پر قابوپانے کے لئے قابل تحسین اقدامات کئے ہیں -کورین سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا- پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔