Advertisements

جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی کی جانب سے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کو انسانی حقوق میں اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری سرٹیفکیٹ جاری

Malik Muzzafar Karim advocate
Advertisements

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر کی بھجوائے گئے سرٹیفکیٹ پر جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر افسران کے مہروں سمیت دستخط ثبت ہیں

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے اراکین اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی جانب سے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کو مبارکباد اور بھر پور تعاون کی یقین دھانی

Advertisements

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) جنوبی افریقہ کی ایک یونیورسٹی نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر اور معروف قانون دان ملک مظفر کریم مغل کو انسانی حقوق میں  اعزازی ڈاکٹریٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جو انہیں موصول ہو گیا- ملک مظفر کریم  مغل ایڈووکیٹ کو موصول ہونے والے سرٹیفیکیٹ پر وائس چانسلر یونیورسٹی جنوبی افریقہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران کے دستخط مہروں کے ساتھ  ثبت ہیں -مقامی وکلاء اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں اور عہدے داروں نے معروف قانون دان ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ کو یہ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی ہے اور انہیں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات سر انجام دینے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

معروف قانون دان ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کو جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی کی جانب سے ملنے والے اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری سرٹیفکیٹ کا عکس