Contact Us

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے لئے جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا اعلان

South Africa Champions reveal their squad for WCL

ٹورنامنٹ 3 جولائی سے 13 جولائی 2024 تک انگلینڈ کے معروف ایجبسٹن اسٹیڈیم اور نارتھمپٹن شائر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا


ایجبسٹن :جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن اور لیجنڈز کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے 13 جولائی 2024 تک انگلینڈ کے معروف ایجبسٹن اسٹیڈیم اور نارتھمپٹن شائر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ڈبلیو سی ایل ایک منفرد کرکٹ لیگ ہے جس میں 6 ٹیمیں شامل ہیں جن کا تعلق دنیائے کرکٹ کے 6 بڑے ممالک پاکستان، بھارت،جنوبی افریقہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ہے۔ یہ ٹی 20 لیگ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں حصہ لیں گے۔ جنوبی افریقہ کی قیادت جیک کیلس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران طاہر، ہرشل گبز، مکھایا نیتنی، ڈیل سٹین، ایشویل پرنس، نیل میکنزی، ریان میک لارن، جسٹن اونٹن، روری کلین ویلڈ، جے پی ڈومنی، رچرڈ لیوی، ولاس، ورنن فلینڈر اور چارل لینگویلٹ شامل ہیں۔جنوبی افریقہ چیمپئنز اپنے تجربے، ٹیلنٹ اور کھیل کے جذبے سے سرشار ہے جو شائقین کو مسحور کرنے کو تیار ہیں۔ ٹیم نے ایک ناقابل فراموش کھیل کا وعدہ کیا ہے

مزید پڑھیں