Advertisements

ساؤنڈایکٹ ایک کالا قانون ہے، وزیر اعلی پنجاب فی الفور ختم کریں: اجمل ساجد

Seraiki Singer Ajmal Sajid
Advertisements

اس قانون کی آڑ میں فنکاروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے اور ثقافتی سرگرمیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے معروف سرائیکی لوک گلوکار

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ساؤنڈایکٹ ایک کالا قانون ہے، وزیر اعلی پنجاب اسے فی الفور ختم کریں: اجمل ساجدتفصیل کے مطابق معروف سرائیکی لوک گلوکار اجمل ساجد نے پنجاب میں نافذ ساونڈ ایکٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے فنکاروں اور ثقافت کے لیے کالا قانون قرار دے دیا۔

Advertisements

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل ساجد کا کہنا تھا کہ اس قانون کی آڑ میں فنکاروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے اور ثقافتی سرگرمیوں پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اور موسیقی پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے لیکن ساونڈ ایکٹ جیسے قوانین کی وجہ سے فنکار فاقوں پر مجبور ہو رہے ہیں اور خوشی کی تقریبات بھی خوف کا شکار ہیں۔ساونڈ ایکٹ کی وجہ سے فنکار برادری شدید مشکلات کا شکار ہے اور یہ قانون ہماری ثقافت کو ختم کرنے کے مترادف ہے اجمل ساجد نے وزیر اعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فنکار برادری کی مشکلات کا احساس کریں اور اس کالے قانون کو جلد از جلد ختم کرنے کا حکم جاری کریں تاکہ خطے کی ثقافت زندہ رہ سکے۔