جلد پاکستا ن میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی وزیراعظم ہوگا۔ مخدوم احمد محمود

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری بہاولپور رانا محمد سلیم سۓ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اگلے ہفتے واپس آرہا ہوں۔ میں نے انگلینڈ کا دورہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کیا ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی ہمارا قانونی حق ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد پاکستان میں ان ہاؤس تبدیلی آجائے گی کیونکہ پورا ملک مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہا ہے۔اسی وجہ سے ملک میں ان ہاؤس تبدیلی کا موقع آچکا ہے۔ جلد پاکستا ن میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی وزیراعظم ہوگا۔ اس بات کی تصدیق سنیئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم اور کوآڈنیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے بھی ان ہاؤس تبدیلی کی خبر دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پابندی کی ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد جیو بھٹو کے نعرے لگاتی ہے اور اب ان ہاؤس تبدیلی کے سوا کوئی چارہ باقی نہ رہا ہے۔ جو کہ نئے سال میں ان ہاؤس تبدیلی کا اعلان ہوجائے گا۔