Advertisements

اوچشریف شہر میں چاند رات کو 22 سالہ نوجوان علی شفیع قتل, نمازعید کے بعد امام مسجد کا 14/15 سالہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا

Two murders in Uchsharif
Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچشریف شہر میں چاند رات کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر 22 سالہ نوجوان قتل ، جبکہ عیدالفطر کے موقع پر بھی مسجد علی میں عید نماز کے بعد امام مسجد کا 14/15 سالہ بیٹا مردہ حالت میں کرسی پر بندھا پایا گیا ، دونوں واقعات میں سرکل پولیس آفیسر سمیت مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، بہت جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، سرکل پولیس آفیسر کی مقامی تھانہ انچارج کے ہمراہ گفتگو ۔

تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر میں چاند رات کو ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اوچ گیلانی کا رہائشی 22 سالہ نوجوان علی شفیع کریانہ کی دوکان بند کر کے موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ دوسرا واقعہ عید کے روز اوچ گیلانی کی حدود میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب موجود مسجد علی میں پیش آیا جس میں عید نماز کے بعد پونے بارہ بجے کے قریب امام مسجد مولانا مطلوب کا 14/15 سالہ بابر نامی بیٹا مسجد میں کرسی سے بندھا ہوا مردہ حالت میں پایا گیا تاہم دونوں واقعات میں اطلاع پر مقامی تھانہ میں تعینات ایس ایچ او غلام مصطفیٰ سمیت سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید پولیس کی نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کا مقامی تھانہ انچارج غلام مصطفیٰ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرٹ پہ تحقیقات جاری ہیں بہت جلد ملزمان قانون کی حراست میں ہوں گے جنہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے

Advertisements