اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گھریلو رنجش داماد نے فائرنگ کرکے سُسر کو قتل اور بیوی کو شدید زخمی کردیا

Ahmedpur East

احمدپورشرقیہ  ( نامہ نگار) گھریلو رنجش داماد نے فائرنگ کرکے سُسر کو قتل  اور بیوی کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیل کے مطابق مجاھد حسین سکنہ موضع سکھیل نے تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب  پولیس کو بتا یا کہ  میرےبھائی  خیرات حسین نے اپنی بیٹی صنم بی بی کی شادی تنویر احمد سے کی تھی میاں بیوی میں اکثر  جھگڑ ا رہتا تھا ۔ کچھ روز قبل صنم بی بی  روٹھ کر اپنے والد کے گھر آگئی ۔ جس پر اُس کا شوہر تنویر احمد اور اُس کا بھائی جہانگیر میرے بھائی  کو دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ شب تنویر احمد مسلح     پسٹل ہوکر ہمارے گھر موضع سکھیل آیا۔   اور اپنے سُسر کو کہا کہ میر ی بیوی کو میر ے ساتھ  روانہ کر دو ورنہ جان سے مار دوں گا۔ میر ے بھائی  نے تنویر احمد کو بُرا بھلا کہا جس پر تنویر نے سیدھی فائرنگ کرکے میرے بھائی خیرا ت حسین اور بیوی صنم بی بی شدید زخمی کردیا انہیں ہسپتال لے گئے ۔ تاہم خیرات حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق  ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں