Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کے اعزاز میں محلہ صفرانی میں سومرو برادری کا استقبالیہ بھرپور حمایت کا اعادہ

Somro biraderi hosts a banquet in the honour of Prince Bahawal Abbasi
Advertisements

ولی عہد بہاولپور کا سومرو برادری سے اظہار تشکر ،صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ برابر جاری ہے

پرنس بہاول خان عباسی گذشتہ ہفتہ کے دوران قومی حلقہ میں شادی و غمی کی درجنوں تقریبات میں شریک ہوئے

Advertisements


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اپنے قومی انتخابی حلقے میں عوامی رابطہ مہم برابر جاری ہے  انہوں نے گزشتہ ہفتہ عشرہ کے دوران  اوچشریف، احمد پور شرقیہ، اور دیگر  علاقوں میں شادی وغمی کی مختلف تقریبات میں شرکت کی- دوسری طرف ولی عہد بہاولپور صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے  ملاقاتیں کر رہے ہیں جس میں وہ لوگوں سے عوامی و علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلا گفتگو کرتے ہیں  اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں -گزشتہ سے پپوستہ روز  محلہ صفرانی میں سومرو برادری کی جانب سے پرنس بہاول عباس خان عباسی  کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں  محمد وقار سومرو اور سومرو برادری نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی دہانی کرائی- سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت ڈاکٹر ملک فیاض محمود عوان اور دیگر  رہنما ان کے ہمراہ تھے