بہاولپور: بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی ارسلان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ لال سوہانرا کے ارسلان شانی نے بنوں میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی پاک آرمی افسران و شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید ارسلان کی تدفین آبائی گائوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی، اس موقع پر شہید کے والد نے کہا کہ مجھے میرے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا