وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کے موقع پر مرکزی آڈیٹوریم میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایک سال قبل جس منصوبہ کا آغاز کیا گیا تھا آج وہ نہ صرف مکمل ہوا بلکہ اس کی پیدوار سے یونیورسٹی مستفید ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پروزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خاص طور پر انرجی ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں نے دن رات محنت کر کے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس منصوبے سے یونیورسٹی کی بجلی کی ضروریات پوری ہور ہی ہیں۔ ہم نے کنٹرول روم کا دورہ کیا وہاں مکمل تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن نیا پاکستان کے مطابق نیا پنجاب بنانے کا مشن جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 11ہزار پرائمری سکولوں کو رینوایبل انرجی پر منتقل کر دیا ہے اور مزید 4500سکول اس مارچ میں مکمل ہوجائے گے اور 2400کے قریب بنیادی صحت کے مراکز بھی اس مالی سال میں مکمل کر لیے جائیں گے۔14 ڈسٹرکٹ ہسپتال شمسی توانائی پر منتقل ہو چکے ہیں اور باقی اگلے سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن، شیلٹر ہومز،کمشزآفس، کالجز، یونیورسٹیزاور پبلک کنکشن کو بھی منتقل کیا جائے گا۔ اس طرح کے سولر پاور کے منصوبے 23جامعات میں جاری ہیں کچھ تکمیل ہو چکے ہیں اور کچھ اگلے سال مکمل کر لیے جائیں گے۔ ہم یونیورسٹیوں کو خودکفیل بنارہے ہیں تاکہ طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کے مواقع مہیا کیے جائیں۔ حکومت پنجاب نئی عمارات بھی تعمیر ہو رہی ہے۔ پنجاب بھر میں ڈویلپمنٹ کام تیزی سے جاری ہیں۔ پنجاب حکومت نے سٹرکوں پر سونے والے مزدورں کے لیے شیلٹر ہومز تعمیر کیے جہاں وہ عزت سے رہ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلی بار ساوتھ پنجاب سیکٹریٹریٹ کو مکمل فعال بنایا ہے اور جلد ہی وزیر اعظم پاکستان جلد ہی اس سیکٹریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔کووڈ بحران کے دوران حکومت نے غریب لوگوں کو ان کے گھروں میں احساس پروگرام کے تحت امداد کی تاکہ لوگوں بے روزگاری اور بھو ک سے نا مریں۔ حکومت نے تمام صوبوں میں صحت کارڈ کااجراء کر دیا ہے اور پنجاب کے 3کروڑ خاندانوں کے پاس ہر ایک خاندان کے سربراہ کے پاس یہ ہیلتھ کارڈ دیا گیا ہے اس کارڈ سے 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر آسکے گی۔اس کے علاوہ کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا جس کے کم آمدنی والے کسانوں کو سبسڈی دی جائے گی۔ ہماری حکومت میں 30سال بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے جس سے نئے روزگار کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ کسان خوشحال ہو رہے ہیں، سوشل سیکٹر میں بہتری آئی ہے اور ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی اور ممبر سینڈیکیٹ ڈاکٹر محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے منصوبے سے ہمارے علاقے کے تعلیمی اداروں کا منور ہونا انتہائی خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے سکولوں میں بھی شمسی توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو خوش آمدید کہا اور صوبائی وزیر نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ ایک سال قبل ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اپنے ہاتھ سے 2.5MWسولر پارک کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آج پروجیکٹ مکمل ہو کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی گرڈ کو 2.5MWگرین اینڈ کلین انرجی فراہم کر دی ہے۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی جانب سے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد اختر ملک نے فیکلٹی کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب اس منصوبے کو مزید بڑھاتے ہوئے اس منصوبے سے مزید بجلی پیدا کرنے میں مدد کریں گی۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سنٹر فار ایکسیلینس فار رینیوایبل اینڈ سولر انرجی ٹیکنالوجی سینٹر قائم کریں گی جس میں طلباء وطالبات کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، سمیرا ملک ممبر سینڈیکیٹ، ڈینز اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔