اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چولستان اور پسماندہ علاقوں کو سولر انرجی سے روشن کیا جائے گا۔ عثمان بزدار

solar-energy-for-cholistan

چولستان، تھل اور کوہ سلیمان کے بجلی سے محروم پسماندہ علاقوں کو سولر انرجی سے روشن کیا جائے گا:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ توانائی نے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا، پسماندہ علاقوں کی مساجد کو بھی سولر پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری

لاہور9دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چولستان، تھل اور کوہ سلیمان کے بجلی سے محروم پسماندہ علاقوں کو سولر انرجی سے روشن کیا جائے گا۔ پنجاب کے سینکڑوں گاؤں کومرحلہ وار سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔ آف گرڈ سلوشن کے ذریعے پسماندہ ترین علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ توانائی نے پسماندہ ترین علاقوں میں آف گرڈ سلوشن (سولر انرجی) پراجیکٹ پر کام شرو ع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اگلے ماہ پہلے آف گرڈ سلوشن پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چولستان،تھل،کوہ سلیمان اوردیگر پسماندہ علاقوں کی مساجد کو بھی مرحلہ وار سولر پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں، وہاں پر سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔ آف گرڈ سلوشن کے ذریعے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس ہماری حکومت سستی بجلی کے دیر پا ذرائع کے حصول کی طرف گامزن ہے۔ سابق حکومت نے انرجی کے مہنگے منصوبے لگائے جس سے عوام پر بوجھ پڑا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں آف گرڈ سلوشن کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری توانائی نے آف گرڈ سلوشن پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں