Contact Us

پاکستان میں سب سے زیادہ 7کروڑ 17 لاکھ صارفین یوٹیوب استعمال کرتے ہیں

Prime Minister approves amendment in Peca Act to regulate social media

موبائل رکھنے والوں کی تعداد 19کروڑ 18 لاکھ تک پہنچ گئی

فیس بک صارفین 5 کروڑ75 لاکھ، اسنیک ویڈیو صارفین ایک کروڑ88لاکھ ہیں

کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے پاکستانی صارفین کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ یوٹیوب، سب سے کم ٹوئٹر کے صارفین ہیں ملک میں انٹرنیٹ یوزرز کی تعداد 8 کروڑ 73 لاکھ جبکہ موبائل رکھنے والوں کی تعداد 19کروڑ 18 لاکھ تک پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ 7کروڑ 17لاکھ صارفین یوٹیوب استعمال کرتے ہیں، فیس بک صارفین 5 کروڑ75 لاکھ، اسنیک ویڈیو صارفین ایک کروڑ88لاکھ ہیں۔ ٹک ٹاک صارفین ایک کروڑ83 لاکھ، انسٹاگرام صارفین ایک کروڑ 56لاکھ ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں لنکڈ ان 76لاکھ، بیگو اینڈ لائیک 42لاکھ، ٹوئٹر 34 لاکھ افراد استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں وٹس ایپ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

مزید پڑھیں