سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی کی موضع نور پور جدید میں قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کے بارے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کو درخواست
اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر نےحلقہ پٹواری کو موضع نور پور میں سرکاری اراضی کی نشان دہی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
اوچ شریف( خصوصی رپورٹ) موضع نور پور جدید میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ، سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی کی اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر کو درخواست , اوچ شریف کے موضع نور پور جدید میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر بااثر قبضہ مافیا کے مبینہ قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابضین اس قیمتی سرکاری اراضی سے لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی حاصل کر رہے ہیں، جس کے باعث پنجاب حکومت کو بھاری مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی نے قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا خواجہ قیصر عباس اور خواجہ انصر عباس سے آزاد کرا کر حکومتی تحویل میں لیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اوچشریف (۔کرائم رپورٹر ) سماجی رہنما سید اظہر علی رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ھوے بتایا کہ ۔موضع نور پور جدید میں اربوں روپے مالیت کا کے ایل پی روڈ رقبہ موجود ھے جو کہ تقریباً 30 کنال سے قبضہ مافیا کے قبضہ میں ھے جس میں سے 16کنال 17 مرلے جسکی مالیت کروڑوں روپے ھے اور جس میں آم کا تیار باغ بھی موجود ھے خواجہ قیصر اور اس کے بھائی خواجہ عنصر نے عرصہ دراز سے اس پر قبضہ جما رکھا ھے جس سے وہ لاکھوں روپے سالانہ آمدنی حاصل کرتے ھیں اور حکومت پنجاب کو ٹیکہ لگا رہے ھیں
انہوں نے بتا یا کے با اثر قبضہ مافیا کہ ایک درخواست چند ماہ قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو دے چکا ھوں مگر قابضین نے محکمہ مال سے ساز باز کر کے درخواست ھی غائب کرا دی تھی اللہ پاک کے قدم سے تحصیل احمد پور شرقیہ میں اچھی آفیسر اقرا ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات گیا گیا جن کو قبضہ مافیا کے خلاف درخواست دی ھے جنہوں نے فوری طور پر قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیے ھوئے حلقہ پٹواری کو پورے موضع میں سرکاری زمیں کی نشان دہی کرنے کا حکم دے دیا ھے -انہوں نے بتایا کہ اوچشریف کے تمام مواضیات یں بااثر قبضہ مافیا کے قبضہ میں موجود اربوں مالیت کی سرکاری اراضی کی نشان دہی کروں کا تاکہ وزیر اعلی پنجاب نے جو احسن پروگرام شروع کیا ھے کہ جن کاشتکاروں کے پاس زمین نہیں ھے ان کو ان کے علاقے میں ھی وزیر اعلی پنجاب زمیں الاٹ کریں

