Advertisements

چنی گوٹھ میں ایک گودام کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے سمگلڈ اور غیر قانونی جعلی سگریٹس برآمد

"Smuggled and Illegal Counterfeit Cigarettes Worth Millions of Rupees Recovered During Search of a Warehouse in Chani Goth
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی زیرِ نگرانی پیرا فورس کی انفورسمنٹ آفیسر فرحانہ واحد اور آئی او عثمان جتوئی کی چنی گوٹھ میں کارروائی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)خفیہ اطلاع پر پیرا فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سمگل شدہ اور جعلی سگریٹس برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ہدایات کی روشنی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کی زیرِ نگرانی پیرا فورس نے انفورسمنٹ آفیسر فرحانہ واحد اور آئی او عثمان جتوئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نواحی علاقہ چنی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے سمگلڈ اور غیر قانونی جعلی سگریٹس برآمد ہوئے۔

Advertisements

پیرا فورس نے برآمد شدہ سگریٹس کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اشیاء کی ترسیل اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی