شادمان کالونی میں سیوریج لائن ڈالنے کا کام سست روی کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

sewerage-line-work

 احمدپورشرقیہ ( نامہ  نگا ر) شادمان کالونی میں سیوریج لائن ڈالنے کا کام سست روی کا شکار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق ایم پی اے میاں گزین عباسی ، کی گرانٹ سے شادمان کالونی میں سیوریج لائن ڈالنے کا کام دو ہفتہ  قبل شروع  کیا گیا ۔ مگر کام کی رفتار انتہائی سست ہے ۔ ٹھیکیدار وں نے پوری سڑک کو اُکھاڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے شہریوں کا گزرنا محال ہوچکاہے۔ اس سڑک کا شمار شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں ہوتا ہے۔ سڑک کی ٹو ٹ پھوٹ کی وجہ سے یہاں کے مکین اور شہری انتہائی مشکلات کا  شکار ہیں۔ شہریوں عبدالرشید ، عبدالغفور، فراست علی ، اعجاز احمد، اور سیوریج کاکام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزید پڑھیں