پشاور: تحریک انصاف کے سنی اتحاد کونسل سے انتخابی اتحاد کے بعد کامیاب نامزد ارکان اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے 60 ارکان اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حلف نامے خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے پاس جمع کرادیے ہیں۔
تمام نومنتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل منگل کے روز تک حلفے جمع کرادیں، شمولیت سے خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کی حکومت بنے گی۔