Advertisements

میپکو ڈسکوز یونٹ کا ترنڈہ محمد پناہ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 16 بجلی چور دھر لیے گئے، 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد

Power Stealers Arrested in Tranda Muhammad Panah
Advertisements

ایف آئی آرز رجسٹرڈ کرا دی گئیں بجلی چوروں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ,ایس ای ملک محمد یعقوب اور,ایکسئین ممتاز علی سولنگی کی وارننگ


احمدپورشرقیہ : احمد پور شرقیہ میپکو ڈسکوز یونٹ  کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 16 بجلی چور دھر لیے گئے، 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد ۔ تفصیل کے مطابق ایکسئین چیکنگ ٹیم کے چیف چیکر احمد فیض ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میپکو ڈی ایس یو کے تحت ایف آئی اے حکام، رینجرز، مقامی پولیس اور واپڈا آفیسرز،ایس ای بہاولپور ملک یعقوب،  ایکسین احمد پور شرقیہ ممتاز علی سولنگی، ایس ڈی او ملک ظفر اقبال کلیار، ایس ڈی او ثنا اللّٰہ خان کاکڑ اور دیگر آفسران نے نزدیکی علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں 16 عادی بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جن کے میٹر اور تاریں اکھاڑ لی گئیں اور 800000 روپے جرمانہ اور ایف آئی آرز  رجسٹرڈ کرا دی گئیں ۔ ایس ای ملک محمد یعقوب ایکسئین ممتاز علی سولنگی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کرنا ایک سنگین جرم ہے اور بجلی چور قومی مجرم ہیں ان بجلی چوروں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن جاری رہے گا ۔

Advertisements