بدقسمت چھ سالہ بچی سمیرا کا قاتل عمران گرفتار ساتھیوں کی فائرنگ سے پار

تھانہ سٹی پولیس امیر آباد اوچشریف کے رہائشی شاہ نواز کی چھ سالہ بچی سمیرا کے مبینہ قاتل عمران کو نشاندھی اور بر آمدگی کے لیے جائے وقوعہ پر لے کر گئی تھی جہاں اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک حملہ کر دیا
بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے بدقماش افراد کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی کی جائے گی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمود اکبر بزدار
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )تھانہ سٹی پولیس نے نواحی بستی غریب آباد کی رہائشی چھ سالہ معصوم بچی سمیرا بی بی کے اندھے قتل کا 12 گھنٹے میں سراغ لگا کر اس کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر لیا- تھانہ سٹی پولیس کی پارٹی ملزم عمران کو جائے وقوعہ پر نشاندہی و برآمدگی کے لیے لے کر گئی تھی جہاں اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کے اوپر اچانک حملہ کر دیا اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں عمران اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا- خیال رہے کہ امیر آباد اوچشریف کے رہائشی شاہنواز کی چھ سالہ بیٹی سمیرا کی نعش گزشتہ روز بستی غریب آباد موضع محمد بخش مہر میں فصل جنتر میں پائی گئی تھی جس سے اہل علاقہ میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور معصوم بچی کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کیا

چھ سالہ بد قسمت معصوم بچی سمیرا جسکی نعش بستی غریب آباد میں فصل جنتر کے کھیت میں پائی گئی
بتایا گیا ہے کہ مقتولہ سمیرا کے باپ شاہنواز نے اپنی بیوی کو دو سال قبل گھریلو ناچاقی کی بنا پر طلاق دے دی تھی جس کے بعد سمیرا اوراس کی چھوٹی بہن اپنی ماں کے پاس بستی غریب آباد میں رہائش پذیر تھی جہاں ملزم عمران نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اِدھر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس احمدپور شرقیہ محمود اکبر بزدار نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے بدقماش افراد کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی کی جائے گی