Advertisements

مریم نواز کی ہدایات پر پی پی 248 میں چھ گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جا رہا ہے حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی مہر محمد صدیق کے ہمراہ ملک محمد ایوب نائچ ، جام محمد علی لاڑ ، غلام قادر گھلو اور حاجی محمد سلیم سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حلقہ پی پی 248 میں چھ گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جا رہا ہے جن پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیخ فارمز چنی گوٹھ میں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع مہند کے سیاسی رہنما ملک محمد ایوب نائچ ، سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ ، سابق کونسلر غلام قادر گھلو اور مقامی بزنس مین حاجی محمد سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

Advertisements

حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ماڈل ویلج بنانے کے لئے سروے کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر ایک ماڈل ویلج پر پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی اور وہاں پر تمام سہولیات میسر ہوں گی جو کہ ایک شہری علاقے کو میسر ہوتی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ حلقہ پی پی 248 میں منظور ہونے والے ماڈل ویلج میں بستی چنڑ موضع چنی گوٹھ ، جناح کالونی چک نمبر 157 این پی ، ٹبہ نزیر آباد چک نمبر 151 این پی ، بستی اتیرا موضع اتیرا ، بستی دایا موضع مہند اور بستی ملاں والی شامل ہیں ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں تقریباً 24 کروڑ روپے کی لاگت سے 134 بستیوں کو بجلی کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ اسی اے ڈی پی میں چنی گوٹھ میں سپورٹس کمپلیکس کے فنڈز جاری ہو جائیں گے اور جدید طرز کا سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا

، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ ، مہند ، راجڑہو ، کلاب اور خرم پور یونین کونسلوں میں پچیس سال کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور مسائل کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ میں ریسکیو 1122 سینٹر کی تعمیر بھی شروع ہونے جا رہی ہے ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے مزید بتایا کہ جن سکولوں میں کمروں کی کمی ہے وہاں پر مزید کمرے بھی بنائے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ملک ایوب نائچ کی سربراہی میں ملنے والے وفد نے یونین کونسل مہند میں بھرپور ترقیاتی کام کروانے پر ان سے اظہار تشکر کیا اور ان کو مالا پہنائی ۔