تحصیل احمد پور شرقیہ کے چھ پریس کلبوں اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کا”جرنلسٹس الائنس”تشکیل دینے کا اعلان

احسان احمد سحر”جرنلسٹس الائنس” کے سرپرست اعلی،فراز حیدر خان چیف کوآرڈینیٹر, حمیداللہ خان عزیز کوآرڈینیٹر مقرر،ارشاد احمد شاد کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل
تحصیل بھر کے صحافیوں کا نمائندہ کنونشن ارشاد احمد شاد کی میزبانی میں 26 اکتوبر کو اوچ شریف میں ہو گا،شاہد بشیر چوہدری "جرنلسٹس الائنس” کے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن مقرر
مکالمے کی تقریب کے اختتام پر سینیئر صحافی محمد ناصر خان نیازی کی سربراہی میں جرنلسٹس سیفٹی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا،احمد علی چوہدری اور خلیل الرحمن کھوکھر وائس چیئرمین منتخب کر لیے گئے
روزنامہ” نوائے احمد پور شرقیہ” کے چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ مکالمے کے اختتام پر چھ پریس کلبوں کے صدور،سیکرٹریز،سرپرست اور اے یو جے کے عہدیداروں میں شرکت کے سرٹیفیکٹ تقسیم کئے
احمد پور شرقیہ+ اوچ شریف+ چنی گوٹھ+ ہھتیجی+ مبارک پور+ نوشہرہ جدید +فاروق آباد (پ ۔ر)تحصیل احمد پور شرقیہ کے چھ پریس کلبوں چنی گوٹھ، اوچ شریف ،مبارک پور، ہتھیجی ،نو شہرہ جدید، فاروق آباد اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ نے "جرنلسٹس الائنس” کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم کر دی، جس کا اعلان رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور مقامی روزنامہ” نوائے احمد پور شرقیہ” کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں پریس کلبوں اور جرنلسٹس یونینز کے استحکام کے موضوع پر منعقدہ مکالمہ کے اختتام پر کیا گیا ،جو صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔
اس موقع پر اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے ارشاد احمد شاد کو "جرنلسٹس الائنس”کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ جب کہ اس کے اراکین میں عبدالحمید ثاقب، شاہد بشیر چوہدری،راو محمد فاروق،آصف اعوان،ملک حبیب لانگ اور ابو بکر رونگھیا کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے جرنلسٹس سیفٹی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے چیئرمین سینئر صحافی محمد ناصر خان نیازی کا انتخاب عمل میں آیا، جب کہ احمد علی چوہدری اور خلیل الرحمن کھوکھر وائس چیئرمین، جاوید ملک، فراز حیدر خان،ملک عبد الحفیظ انجم،زاہد حسین کلہوڑا ، خضر عباس اور امتیاز خان سیفٹی کمیشن کے رکن چنے گئے۔
مزید برآں "جرنلسٹس الائنس” کے لئےفراز حیدر خان چیف کوآرڈینیٹر, حمیداللہ خان عزیز کوآرڈینیٹر اور احسان احمد سحر کو اتفاق رائے سے سرپرست اعلی بنا دیا گیا۔ "جرنلسٹس الائنس” کا ایک واٹس ایپ گروپ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے ایڈمن پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری ہوں گے۔ قبل ازیں مکالمے کی نشست میں راؤ محمد فاروق (مبارک پور) ارشاد احمد شاد(اوچ شریف)ابوبکر رونگھیا (ہتھیجی)فراز حیدر(مبارک پور) شاہد بشیر چوہدری (چنی گوٹھ)عبدالحمید ثاقب,ناصر خان نیازی،عمران لاڑ، خلیل الرحمن کھوکھر،سید سرفراز حسین زیدی،( (احمد پور شرقیہ) جاوید ملک،ملک حبیب لانگ(فاروق آباد)آصف اعوان (نوشہرہ جدید) اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔مقررین نے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی طویل صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء نو تشکیل "جرنلسٹس الائنس” کے زیر اہتمام تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں کا کنونشن 26 اکتوبر کوچئیرمین ارشاد احمد شاد کی میزبانی میں اوچ شریف میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے چھ پریس کلبوں کے صدور،سیکرٹریز اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت 23 شرکاء میں شرکت کے سرٹیفیکٹ تقسیم کئے

روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” کی جانب سے پریس کلبوں اور جرنلسٹس یونینز کے استحکام کے موضوع پر منعقدہ مکالمے کے شرکاء کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دئیے گئے ظہرانے کی تصویری جھلک