Advertisements

غزہ: اسرائیلی حملے میں ایک اور صحافی شہید، ایک ہی دن میں شہید صحافیوں کی تعداد 6 ہوگئی

Six Journalists martyred in Ghaza in an Israeli attack in one day
Advertisements

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے فلسطینی صحافی اور ماہرِ تعلیم حسن دوہان شہید ہو گئے۔   قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حسن دوہان اخبار الحیاۃ الجدیدہ کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، حسن دوہان کی شہادت کے بعد غزہ میں ایک ہی دن میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔  حسن دوہان نے اپنی آخری فیس بک پوسٹ میں ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا جو اس سے قبل آج النصر اسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

 عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت 20 افراد کی شہادت ہوئی۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ، الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل ہیں۔

Advertisements