Advertisements

چنی گوٹھ اور گردونواح میں چھ گھنٹے مسلسل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

electricity
Advertisements

کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے لؤڈ شیڈنگ کرنی پڑتی ہے اور یہ سلسلہ یکم جولائی سے ختم ہو جائے گا ایس ڈی او میپکو چوہدری خادم حسین سندھو

چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ اور گردونواح میں تقریباً چھ گھنٹے مسلسل بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت کی وجہ سے متعدد بوڑھے مرد و خواتین اور بچوں کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، اس سلسلے میں شہریوں کے ایک وفد نے صحافیوں کو بتایا کہ سب ڈویژن میپکو چنی گوٹھ میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل چھ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے گھروں میں مقیم بوڑھے مرد و خواتین کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ،

Advertisements

انہوں نے بتایا کہ ایک تو گرمی نے عوام کا برا حال کر رکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ہے ، انہوں نے کہا کہ واپڈا بجلی کے صارفین کو بھاری بھرکم بل بھیج کر عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عزاب بھی شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے ، ایک شہری نے بتایا کہ میپکو حکام دوپہر کے وقت بجلی بند کر دیتے ہیں اور وہی وقت کھانا پکانے کا ہوتا ہے ، خواتین گرمی کی وجہ سے کچن میں داخل ہی نہیں ہو سکتیں اور ہمیں مجبوراً ہوٹل سے کھانا لانا پڑتا ہے ،

اس سلسلے میں ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ چوہدری خادم حسین سندھو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے لؤڈ شیڈنگ کرنی پڑتی ہے اور یہ سلسلہ یکم جولائی سے ختم ہو جائے گا ، شہریوں نے میپکو چیف سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔