عمران خان کا لانگ مارچ: سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی
Advertisements
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اب تک 6000 کے قریب اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ ایف سی کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
Advertisements
ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھاکہ آئندہ جمعرات یا جمعے کو مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔