Advertisements

اگر کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوا تو سخت ایکشن لیا جائے گا، وزیر داخلہ سندھ کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام

PTI
Advertisements

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے وہیں جلسہ کرے، حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ضیا الحسن لنجار

کراچی:  وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ اب اگر کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوگا تو حکومت سندھ سخت ایکشن لے گی۔  ایک بیان میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسہ کرنے کے حوالے سے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے۔  وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جہاں جلسے کی اجازت دی ہے وہیں جلسہ کرے، حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

Advertisements