Advertisements

ایس پی ساجد حسن چوہدری کی زیر نگرانی 10ماہ کے دوران بہاول پور ریجن میں ہائی ویز پر جرائم کی شرح میں واضح کمی

SP Sajid Hassan Chaudhry
Advertisements

بہاول پور:22/دسمبر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے 10ماہ کے دوران بہاول پور ریجن میں ہائی ویز پر ہونے والے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے 2603مقدمات درج کرائے جن میں ناجائز اسلحہ کے 57مقدمات بھی شامل ہیں اور اس دوران 50پسٹل، 5گن اور 4رائفل برآمد کی گئیں۔ منشیات کے 224مقدمات درج کرائے گئے جن میں 4356لیٹر شراب، 6کلو چرس، 270 گرام افیون، 38گرام آئس نشہ اور 41کلوگرام بھنگ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جرائم اور دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2322مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ دوران گشت بذریعہ E-police Postایپ کے ذریعے Aکیٹگری کے 15ملزمان اشتہاری، کیٹگری Bکے 412، عدالتی مفرور58اور دیگر مقدمات میں مطلوب 2369اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے۔ اس طرح دوران گشت پٹرولنگ پولیس نے 51گم شدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا۔ مختلف نوعیت کی ریکوری میں 9900روپے نقد، 240کلو گرام سرکاری لکڑی، 4عدد موبائل، 11عدد بکریاں، 22عد د موٹر سائیکل، 1عدد گاڑی اور 1235کلو گرام کپاس، 1عدد ٹریکٹر ٹرالی، 5عدد ٹکڑے پٹری ریلوے ٹریک، 1عدد واٹر پمپ بھی ریکور کئے گئے۔ دوران سفر ہائی وے پر 947افراد کو مختلف نوعیت کی امداد بھی فراہم کی گئی اور 1203کو طبی امداد بھی مہیا کی گئی۔ دوسرے محکموں کے ساتھ مل کر روڈ پر موجودمختلف قسم کی 76مستقل اور 472عارضی تجاوزات ہٹائی گئیں۔ اسی طرح گرین پاکستان مہم کے تحت پٹرولنگ پوسٹ کے بیٹ ایریاز میں 36498مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے مختلف سکولوں، کالجوں، لاری اڈوں اور ہائی ویز پر 2836لیکچر دیئے گئے۔ نیز ٹریفک قوانین پر مبنی 17337پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر رینک میں ترقی بھی دی گئی۔ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی شاہرات پر جرائم کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔