سانحہ سیالکوٹ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرمزید7مرکزی ملزمان گرفتار، جدید ٹیکنالوجی سے تفتیش تیز کرنیکی ہدایت

Usman Bazdar

 پولیس کے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل ڈیٹا کی مدد سے چھاپے،اب تک سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 131 افراد گرفتار

لاہور 6 دسمبر :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرپنجاب پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کیمزیدملزمان کو گرفتار  کرلیا ہے۔ پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے چھاپے مار کرمزید7مرکزی ملزمان کو حراست میں لیا،جن میں سری لنکن منیجر پر حملے کی پلاننگ کرنے والے ملزم سمیت تشدد کرنے اور اشتعال پھیلانے والے ملزمان شامل ہیں۔حالیہ گرفتاریاں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے کی گئیں۔پنجاب پولیس اب تک سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 131 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیس کی پراسیکیوشن کا ٹاسک سیکرٹری پراسکیوشن کو سونپا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک کی تحقیقات کے مطابق 131 زیرحراست افراد میں سے 26 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔ اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث زیر حراست افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔