Advertisements

بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت

Petrol
Advertisements

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے میڈیا میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا، دوسری جانب وضاحت کے باوجود لاہور سمیت مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا میں تیل کی قیمتوں سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں، میڈیا پر چلنے والی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق معلومات غلط ہیں، عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر ان چیزوں کو نظر انداز کیا جائے۔

Advertisements

اوگرا کی وضاحت کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں مالکان نے تیل کی فروخت روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن پمپس پر پٹرول کی سیل جاری ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آئی ہیں، گوجرانوالہ میں 50 فیصد سے بھی کم پٹرول پمپس پر تیل دستیاب ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، دیپالپور، رحیم یار خان، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں صارفین کو تیل حاصل کرنے کیلئے لمبی قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے۔