حکومتی کوششوں کے باوجود احمدپورشرقیہ اور گرد ونواح میں آٹے کی قلت

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) حکومتی کوششوں کے باوجود احمدپورشرقیہ اور گرد ونواح میں آٹے کی قلت دو ر نہ ہوسکی ، سیل پوائنٹ پر آٹا لینے والوں کی لمبی قطاریں ، چکیوں پر آٹا 120سے 130 روپے کلو میں فروخت ۔ تفصیل کے مطابق حکومتی اور نتظامیہ کی کوششوں کے باوجود احمدپورشرقیہ اور گرد ونواح میں ، مبارک پور، چوک بھٹہ ، ڈیر ہ نواب صاحب، میں آٹے کی قلت دورنہ ہوسکی۔ مقررہ سیل پوائنٹس پر آٹاآتے ہی آٹا لینے والوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ مگر کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے صرف محدود تعداد میں لوگوں کو سرکاری نرخوں پر آٹا ملتاہے۔ جبکہ اکثریت مایوس لوٹ جاتی ہے۔
جبکہ شہر کے بازاروں اور چکیوں پر آٹا 120سے 130 روپے کلو فروخت ہورہاہے۔ جس سے غریب اور متوسط طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں محمد اکبر، فیاض ،وسیم ،سعید،نوید، محمدافضل، منور قریشی ، نے سیل پوائنٹس پر آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔