Advertisements

احمدپورشرقیہ اور گرد ونواح میں آٹے کی قلت سیل پوائنٹس پر لمبی لائنیں لگ گئیں

Shortage of flour in Ahmedpur Sharqia and surrounding areas
Advertisements

کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے عوام مایوس لوٹنےلگے شہریوں کا حکومت سے سیل پوائنٹس کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) احمدپورشرقیہ اور گرد ونواح میں آٹے کی قلت جاری ، سیل پوائنٹ پر لمبی لائنیں لگ  گئیں۔ کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے عوام مایوس لوٹنےلگے ۔ تفصیل کے مطابق شہر اور گرد ونواح آٹے  کے بحران کا سلسلہ جاری ہے۔ اور لوگ آٹے کی تلاش میں سرکردہ نظر آتے ہیں محکمہ فوڈ کی جانب سے مقرر سیل پوائنٹس پر صبح سویرے ہی آٹا لینے والوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ جن میں   کچھ    خوش نصیبوںکو آٹا مل جاتا ہے جبکہ باقی لوگ  مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ اور وہ مجبوراً دوکانوں اور چکیوں سے  مہنگے داموں آٹاخریدنے پر مجبور ہیں۔  شہریوں نے حکومت سے سیل پوائنٹس کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements