Advertisements

وزارت مذہبی امور کا پاکستانی عازمین کے لیے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان

Khana-Kaaba
Advertisements

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کے لیے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بیان میں کہا کہ 2024 میں 18 سے 20 روز کا حج  پیکج بھی دیا جائے گا۔ مختصر حج یا 40 روز کے حج سے متعلق فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔

Advertisements

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مختصردورانیے حج کے اخراجات جنرل حج کے برابر ہوں۔ عام طور پر حج کا پیکیج 35 سے 50 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں رہائشی ہوٹل، کھانے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ملا کر مجموعی طور پر غیر معمولی خرچ ہو جاتا ہے۔

گزشتہ برسوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عازمین کی بڑی تعداد کے لیے حج کے اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ رواں سال 2023 میں پاکستانی شہریوں نے سرکاری قرعہ اندازی میں کوٹے سے بھی کم تعداد میں درخواستیں جمع کروائی تھیں۔