Contact Us

ٹاؤن شپ میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے شہری پر گولی چلانے کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نوٹس،ذمہ دار پولیس اہلکار معطل

Dolphin-Police

 ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے،شہری کو انصاف فراہم کیاجائے

لاہور 18 دسمبر:-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹاؤن شپ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے شہری پر گولی چلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے- انہوں نے کہاکہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اورشہری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-دریں اثناء پولیس نے فائرنگ کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل فیصل، خالدمعظم او رعادل کو معطل کر دیا گیاہے-

مزید پڑھیں