Advertisements

پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Atta
Advertisements

گندم کی فی من قیمت 5 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئی، اقدامات نہ ہوئے تو قیمتیں کنٹرول نہیں ہوں گی اور آٹا بحران ہوسکتا ہے

لاہور : پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں ہوشرپا اضافہ ہوگیا۔ اب میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت اضافے کے بعد 5 ہزار 900 روپے جبکہ لاہور میں 5 ہزار 750، پنڈی اور اسلام آباد میں 5 ہزار 920 روپے تک پہنچ گئیں۔

Advertisements

گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی ہول سیل قیمت 2500 روپے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 2650 روپے تک پہنچ گئی۔ اُدھر محکمہ زراعت نے رواں برس گندم پیداوار میں کمی اور 25 لاکھ ٹن کا شارٹ فال کی تصدیق کی جبکہ ٹی سی پی گندم امپورٹ پاکستان کی اوپن گندم مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ فلار ملز نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ہنگامی طور پر 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتوں نے بروقت اقدامات نہ کئے تو قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے قیمتوں کا بحران آٹا دستیابی کے بحران میں تبدیل نہ ہو جائے