Advertisements

فیروزہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات دومسلح افرادنے چوکیدارہ نظام کے سپروئزرشاہدعرف سادھومسیح کوسرمیں گولی مارکرقتل کردیا

Shocking Murder in Feroza: Two Armed Men Shoot Caretaker Supervisor Shahid alias Sadhu Masih in the Head
Advertisements

واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے اور جاتے ہوئے ہوے مقتول اورساتھی کےدو موبائل فون بھی ساتھ لے گئے

فیروزہ: گزشتہ شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب دومسلح افرادنے اس وقت چوکیدارہ نظام ۔کے سپروائزرجوک واٹرسپلائی اسکیم۔کی ماہانہ فیس وصولی کے بھی سپروائزر تھے چوکیدارہ کرتے یوے صدربازارکے چوک میں بیٹھے شاہد مسیح عرف سادھومسیح ولدسموئل مسیح کوسرمیں گولی مارکر قتل کردیا اورموٹر سائیکل پرفرار ہونے میں۔کامیاب ہوگئے

Advertisements

تفصیل کے مطابق جمعہ یکم اکتوبرکی رات ساڑھےبارہ بجے کے قریب چوکیدارہ نظام کے سپروائزرجوواٹر سپلائی یوزر کمیٹی کی فیس کی وصولی پر مامور نوجوان شاہد مسیح عرف ساھدو ولد سیموایل مسیح ساکن چک 74 عباسیہ روزانہ کی طرح رات فیروزہ میں چوکیدارہ سر انجام دے رہے تھے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مُسلح ملزمان نے سر میں گولی مار دی جس پر وہ موقع پرہی جاں۔بحق ہوگئے واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے اور جاتے ہوئے ہوے مقتول اورساتھی کےدو موبائل فون بھی ساتھ لے گئے

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے مقتول کی ریکی کی اور اس وقت موقع پرہہنچ کرگولی ماری جب مقتول نے سوا بارہ بجے بجلی آنے کے بعد دونوں چوکیدارساتھیوں کوچوک لاری اڈہ سے پینے کے لئے پانی لانے کے لئے بھیجا ملزمان مقتول کی نقل وحمل کاجائزہ لیتے رہے اوراکیلا پاکرسرمیں۔گولی ماردی جوسرکے پچھلے حصے سے نکل کردکان کے شٹرمیں جالگی جس پرمقتول شاہد سادھوموقع پر ہی ڈھیر ہوگیا اوردم توڑ گیا

اطلاع ملتے ہی تھانہ پکالاڑاں پولیس کے ایس ایچ او چوہدری یونس جاوید پولیس چوکی فیروزہ کے انچارج انچارج میاں عامر سلیم موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے فرانزک ٹیم کو آگاہ کیا جنہوں نے موقع پرپہنچ کر واردات کے تمام شوائد اکٹھے کیے ریسکیو 1122 ایمبولنس کے ذریعے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور روانہ کی گئی قتل کی اس لرزہ خیز واردات کا پولیس کی جانب سے ہر پہلو سےجائزہ لیاجارہا ہے قتل کرنے والے ملزمان تک پہنچنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تاہم ملزماں کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے

ادھر فیروزہ کی تاجربرادری نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات پرشدیداحتجاج کرتے ہوے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی آئی جی بہاول پوراورڈی پی اورحیم۔یارخان سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کی اس واردات کے ملزمان کوفوری طورہرگرفتارکرکے ملزمان کومنطقی انجام تک پہنچایا جاے اورمتاثرہ خاندانa کی مالی مدد کی جاے