محمد اعظم کلو (ایس ایچ او تھانہ صدر احمد پور شرقیہ) کی متحدہ مرکزی انجمن تاجران مبارک پور کے ممبران سے ملاقات

مبارک پور (نامہ نگار) ڈی پی او ضلع بہاول پور فیصل کامران کی ہدایت پر شہر مبارک پور میں امن امان اورسیکورٹی کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ صدر احمد پور شرقیہ محمد اعظم کلو کا سب انسپکٹر شبیر احمد کے ہمراہ متحدہ مرکزی انجمن تاجران مبارک پور کے مرکزی صدر وحید عباس مسن سمیت ذیلی تنظیموں کے صدور سے اہم میٹنگ تاجران نے ایس ایچ او صاحب کو سیکورٹی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر احمد پور شرقیہ کے ایس ایچ اومحمد اعظم کلو نے مبارک پور متحدہ مرکزی انجمن تاجران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تما م دوستوں کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پائیں گے تاجران اپنی اپنی مارکیٹ میں مسلح گارڈ کا انتظام اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائیں اس کے علاوہ موبائل فون کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو تا کید کرتے ہوئے کہا کہ گجیٹ سسٹم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے کسی بھی مشکوک شخص پر نظر رکھیں اور فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں اس کے علاوہ مکان مالکان کرایہ دار کے مکمل کوائف تھانہ میں جمع کراکر رجسٹرڈ کرادیں انہوں نے کہا کہ ڈی ی پی اؤ بہاول پور فیصل کامران کی ہدایت پر جرائم کے کنٹرول کے لئے بلانمبری وہیکل،موٹر سائیکل،کاروغیرہ کے خلاف کریک ڈاؤ ن کریں گے تمام معزز شہری اپنے وہیکل کو رجسٹر ڈ کرا لیں اس موقع پر صدرپریس کلب مبارک پورکے فراز حیدر خان۔ لینڈ لارڈ چوہدری محمد ادریس، چیئر مین مشاورت کمیٹی راؤ صابر عزیز،مرکزی جنرل سیکریٹری امین اسلام خان، صدر موبائیل ایسوسی ایشن راؤ محمد ارسلان، ملک احباب احمد مسن علی بھاٹ بھی موجود تھے۔