Advertisements

ایس ایچ او سٹی طاہر اقبال کی کامیاب کاروائی منشیات فروش فلک شیرگرفتار 1100 گرام چرس برآمد مقدمہ درج

SHO City Police Station Tahir Iqbal
Advertisements

احمد پور شرقیہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات فروش گرفتار 1100 گرام چرس برآمد مزید تفتیش جاری تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاولپور کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی طاہر اقبال کی منشیات فروش فلک شیر کے خلاف کاروائی 1100 گرام چرس برآمد ایس ایچ او سٹی طاہر اقبال نے بتایا کہ گزشتہ روز اطلاع ملی کے منشیات فروش چرس اٹھا کر جا رہا ہے اگر بروقت کاروائی کی جائے تو منشیات برآمد ہو سکتی ہے میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کی اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے تلاشی لی تو 1100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی طاہر اقبال کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا عوام پولیس کا ساتھ دے تا کہ شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے

Advertisements