بہاولپور پروڈکشن ٹیم کے لیے شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بہاولپور پروڈکشن ٹیم میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں، جس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیکیورٹی ڈسپلن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 90 ملین سے زائد باردیکھا گیا، اور دوسرے سوشل میڈیا چینلز کی طرف سے اسے بہت سراہا گیا۔ تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز نے کیا اور شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بہاولپور پروڈکشن ویب چینل کے سی ای او شہروز اشرف، سید عتیب اکرام، شاہ زیب اشرف، ڈائریکٹرز یاسر چغتائی سینماٹوگرافر بہاولپور پروڈکشن، محمد عامر، غازی علی آفریدی، مجیب الرحمان، محمد اصغر، محمد سمران، مسکان ایوب، مبین بشیر اور دیگرطلباء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز رضوان مجید، ڈاکٹر اظہر حسین، ڈائریکٹر ایلومنائی افیئرز، ڈاکٹر مکشوف احمد، ڈائریکٹر اکیڈمکس اور ڈاکٹر سجیلا کوثر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز بھی موجود تھے۔
