تھانہ شیدانی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ لڑکی کو اس کے ورثاء تک پہنچا دیا
تھانہ پولیس کو 14/15 سالہ لڑکی، حسینہ مائی جو ذہنی توازن سے محروم تھی، گمشدہ حالت میں ملی
اے ایس آئی محمد افتخار نے حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد حسینہ مائی کو اس کے حقیقی بھائی سید فہد شاہ اور ورثاء کےحوالے کیا
جن پور (نامہ نگار) تھانہ شیدانی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ لڑکی کو اس کے ورثاء تک پہنچا دیا، جس پر شہریوں نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شیدانی پولیس کو 14/15 سالہ لڑکی، جو ذہنی توازن سے محروم تھی، گمشدہ حالت میں ملی۔ ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف انسپکٹر ملک محمد زاہد درگھ کی ہدایت پر پولیس ٹیم، جس میں اے ایس آئی محمد افتخار بھی شامل تھے، نے فوری طور پر سوشل میڈیا اور دیگر دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے لڑکی کے ورثاء کی تلاش شروع کی۔کوششوں کے نتیجے میں لڑکی کے حقیقی بھائی سید فہد شاہ کو اطلاع دی گئی، جو تھانہ شیدانی پہنچے۔ پولیس نے حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد حسینہ مائی کو اس کے بھائی اور ورثاء کے حوالے کر دیا گمشدہ لڑکی کو بحفاظت ورثاء سے ملانے پر اہلِ علاقہ اور شہریوں نے تھانہ شیدانی پولیس، بالخصوص ایس ایچ او شریف انسپکٹر ملک محمد زاہد درگھ اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا فریضہ احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔۔۔۔۔

