Advertisements

 شیخانی پولیس مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے پانچوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Funeral of Five Police Official Offered
Advertisements

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایٖڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، آر پی او رائے بابر سعید , پاک آرمی کے برگیڈئیر محمد سلیمان،کی شرکت, اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی آئی جی عثمان انور و دیگر فورسز کے افسران اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں


اللہ آباد (رپورٹ سہیل احمد نامہ نگار) شیخانی پولیس مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے پانچوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سمیت سول و آرمی افسران ، سول سوسائٹی، شہداء کے ورثاء عزیز و اقارب کی بڑی تعداد میں شرکت جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیے گئے. تفصیل کے مطابق شیخانی سانحہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایٖڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، آر پی او رائے بابر سعید کی شرکت، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی، نماز جنازہ میں پاک آرمی، رینجرز، نیوی، موٹر وے افسران و اہلکاروں سمیت سیاسی، سماجی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اعلی افسران نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی تسلی دی، ڈاکوؤں کے خلاف مزید موئثر کارروائیاں کر نے کے عزم کا اعادہ، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اظہار تعزیت۔

Advertisements

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات گئے کچہ کے ڈاکوؤں نے سرکل بھونگ کے علاقہ شیخانی میں پولیس پیکٹ پر بھاری ہتھیاروں سے چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا جس پر اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اسی دوران ضلع رحیم یارخان پولیس کا ڈرائیور کانسٹیبل خلیل الرحمن، ایلیٹ کانسٹیبل غضنفر عباس، ایلیٹ بہاولنگر کے کانسٹیبلان عرفان، سلیم اورنخیل احمد جام شہادت نوش کر گئے اور مقابلہ کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد اکرم زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عرفان علی سموں و دیگر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ میں پہنچے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا فائرنگ کے تبادلہ میں ایک حملہ آور ڈاکو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا جبکہ شہداء کے جسد خاکی اور زخمی اہلکار کو ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا، گزشتہ روز پانچوں شہداء شیخانی سانحہ کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس وقار عباسی، ڈی آئی جی ایلیٹ فورس راجہ فیصل، پاک آرمی کے برگیڈئیر محمد سلیمان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران، برگیڈئیر توحید احمد، پاک نیوی، نیشنل ہائے وے اینڈ موٹر وے پولیس افسران، ڈی پی او عرفان علی سموں، ایس پی انویسٹی گیشن نصراللہ وڑائچ، سرکل پولیس افسران ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران و اہلکاروں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، انجمن تاجران، وکلاء، علماء، سول سوسائٹی، ممبران ضلعی امن کمیٹی شہداء کے اہل خانہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی، اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی آئی جی عثمان انور و دیگر فورسز کے افسران اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں،

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹڑ عثمان انور نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی تسلی دی اور کہا کہ کہ عوام کی جان ومال کے دشمنوں کچہ کے دہشت گرد ڈاکوؤں، قانون شکنوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے اور مزید موئثر حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھیں گے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت و محکمہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کی کفالت ترجیحی بنیادوں پر کر رہی ہے اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، شہداء میں ڈرائیور کانسٹیبل خلیل الرحمن نے بیوہ، تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا، ایلیٹ فورس کے غضنفر عباس شادی شدہ تھے مگر ابھی اولاد کی نعمت سے بہرہ مند نہیں ہوئے تھے، ایلیٹ فورس بہاولنگر کے کانسٹیبلان عرفان، نخیل اور سلیم نوجوان اور غیر شادی شدہ تھے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی پولیس پروٹوکول میں ان کے آبائی شہروں اور قصبات کو روانہ کر دئیے گئے۔#