اوچ شریف (نامہ نگار) پروردگار نے ماں باپ کے دو عظیم مخلص رشتے بنا کر انسانیت پر بڑا احسان اور کرم کیا ہے ہیں باپ کے چہرے کو پیار و محبت سے دیکھنے میں جہاں حج کا ثواب رکھا ہے تو دوسری جانب ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی ہے جو ساری زندگی اپنی اولاد کے سکھ چین اور ان کی بہتری ترقی و خوشحالی کے لیے تمام عمر صرف کر دیتے ہیں اور ہر وقت ان کی خوشی کے لیے مصروف عمل رہ کر اپنی خوشیوں کو ان کی خوشی پر قربان کر دیتے ہیں اپنا پیٹ کاٹ کر انہیں پال پوس کر جوان کرنے کے دوران اپنا آج اپنے بچوں کے کل کے لیے قربان کر دیتے ہیں خود مشقت برداشت کرتے ہیں لیکن اپنی اولاد کے لیے آسانی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگریکلچر و ممبر سی سی ایم جی شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اوچشریف کے نواحی علاقے نندے لعل میں موجود اپنے گلستان مہر زرعی ماڈل فارم ہاؤس میں اپنے والدین اور ہمشیرہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ہر سال کی طرح امسال بھی خصوصی طور پر لندن سے آنے والے اپنے بھائی مشہور و معروف بزنس مین شیخ محمد موسیٰ اور لندن میں گردوں کے امراض کے معروف اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم شیخ کے ہمراہ منعقدہ سالانہ دعائیہ تقریب کے موقع پر کیا جس میں اوچشریف کے متعدد مواضعات کوٹلہ شیخاں ، کوٹلہ رحمت شاہ ، دھوڑکوٹ ، حیدر پور ، نوناری اور پتی چانگ و دیگر کے معززین و عمائدین علاقہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی جن کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ آخر میں مخدوم سید یاور عباس بخاری نے شیخ ناصر سلیم کے والدین و ہمشیرہ سمیت دیگر مرحومین کی مغفرت و بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی #