Contact Us

اوچ شریف کی معروف شخصیت شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کی بھتیجی لندن میں انتقال کر گئیں

معروف بزنس مین شیخ محمد موسی کی صاحبزادی اور الحاج شیخ مہر علی کی پوتی تھیں ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

لندن (پ ر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑ ھی اور سنی جائے گی کہ اوچ شریف کی معروف شخصیت الحاج شیخ مہر علی مرحوم کی پوتی ، شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کی بھتیجی اور معروف بزنس مین شیخ محمد موسی کی صاحبزادی لندن میں انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون -ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ اوچشریف کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت شیخ ناصر سلیم ایڈوکیٹ کی بھتیجی کے انتقال پر ان کے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے (امین)

مزید پڑھیں