Advertisements

شیخ ناصر سلیم، علامہ ریاض اویسی اور خواجہ محبوب الحسن ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نامزد

Sheikh Naser Salim, Allama Riaz Owaisi, and Khawaja Mehboob-ul-Hasan Nominated as Members of the District Peace Committee
Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اوچشریف کے عوامی و سماجی حلقوں کا معروف سماجی شخصیت شیخ ناصر سلیم کی نامزدگی کا خیر مقدم اور مبارکباد

بہاولپور( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے اوچشریف کی معروف سماجی شخصیت و زمیندار اعلی شیخ ناصر علی ایڈووکیٹ  جامع مسجد سیرانی بہاولپور کے خطیب علامہ ریاض صاحبزادہ ریاض احمد اویسی اور انجمن عزاداری امام حسین احمد پور شرقیہ کے صدر خواجہ سید محبوب الحسن کو ضلعی امن کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا-ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں تینوں افراد کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے-اوچشریف کے عوامی و سماجی حلقوں نے معروف سماجی و مخیر شخصیت شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ کی بطور رکن امن کمیٹی نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے اور اُنہیں مبارکباد دی ہے



Advertisements