تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین شیخ مسلم پرویز نے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا

Advertisements
احمد پور شرقیہ :تاجر اتحاد گروپ کے چیئرمین شیخ مسلم پرویز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ انتخاب پی پی 249 کے انتخابی معرکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی بھرپور حمایت کریں گے
رروزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر اتحاد گروپ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے انتخابی معرکہ میں صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی بھرپور حمایت کریں گے
Advertisements
– اور گلی گلی کوچہ کوچہ ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں گے
شیخ مسلم پرویز نے مزید کہا کہ صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے اپنے دور نمائندگی میں صوبائی حلقہ انتخاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی شہر اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے
