شیخ عزیز الرحمن جرنلسٹس الائنس شہر احمد پور شرقیہ کے کوآرڈینیٹر مقرر
میڈیا کلب کے چیئرمین پریس کلب کے اندر اور باہر تمام گروپوں کو اختلافات کے خاتمے کے لیے مکالمہ پر راضی کریں بانی جرنلسٹس الائنس احسان احمد سحر
احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر ) جرنلسٹس الائنس کے بانی احسان احمد سحر نے شہر احمد پور شرقیہ میں موجود متحارب صحافتی دھڑوں کے مابین اختلافات کے خاتمے ،اتحاد و یگانگت پیدا کرنے ، اور ان سب کے درمیان پائے جانے والی شکر رنجیوں کو دور کر نے کے لیے میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے چیئرمین شيخ عزیز الرحمن کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پریس کلب اور اس کے باہر موجود تمام گروپوں کے قائدین سے رابطہ کریں اور اُنہیں جرنلسٹس الائنس کنونشن کے فیصلے کے دوسرے حصے کے مطابق مکالمہ پر رضامند کریں – اس مکالمہ میں شریک شہر احمدپورشرقیہ کے تمام صحافتی گروپوں پر مشتمل کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جائے جو اتفاق رائے سے تمام فیصلے کرنے کی مجاز ہو گی- پریس ریلیز کے مطابق نئے سال کے آغاز سے قبل یہ مرحلہ مکمل کر لیا جائے

