Advertisements

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

Shehbaz Sharif and Asif Zardari Meet, Agree to Resolve All Matters Through Consultation
Advertisements

صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام معاملات کا حل باہمی مشاورت سے نکالنے پر اتفاق کیا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ حالات پر گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور ملاقات کے موجودہ سیاسی حالات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Advertisements

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ ایوان صدر کے مطابق پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں اور اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائے گا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی موجود تھے