اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے: وزیر اعظم

Shehbaz Sharif

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران  شہباز شریف نے واضح پیغام میں کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اس کا انعقاد کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اگر اللہ نے کسی اور کو موقع دیا تو ہم بھرپور تعاون کریں گے ، اگر ’تم‘ اور ’میں‘ کو چھوڑ کر ’ہم‘ نہ بنے تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ راتوں رات مہنگائی کم نہیں کرے گا، مہنگائی سے انکار کرنا خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ نے خود کہا ہے کہ مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیں گے ، آئی ایم ایف پروگرام گھی یا مٹھائی نہیں معیشت کو استحکام دینے کے لیے ہے

مزید پڑھیں