Contact Us

شہباز گل اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس کے حوالے، پمز ہسپتال منتقل

shehbaz gill in pims hospital

اسلام آباد: ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 شہباز گل کو پمز ہسپتال کی ایمبولینس میں  ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 شہباز گل کو پمز ہسپتال کی ایمبولینس میں  ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف ہے، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ شہباز گل کو جیل سے اغواء کیا گیا، اپنی مرضی کے بورڈ سے مرضی کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا کون سے قانون میں لکھا ہے؟ پاکستان اس وقت بد ترین فسطائیت کا سامنا کر رہا ہے، کارکنان ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز گل کو لانے کے لیے رینجرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی نفری کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، شہباز گل کی حوالگی کیلئے وفاقی پولیس اعلیٰ افسران سمیت پہلے سے وہاں موجود تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس کے تمام افسران بھی اپنی نفری سمیت وہاں موجود تھے۔

مزید پڑھیں