ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی , اہلیان علاقہ کی فاروق حمید شیخ اور شیخ ڈاڈو میا ں کو مبا ر کبا د
چنی گوٹھ : سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ سرپرست اعلی خدمت عوام کمیٹی کے بھتیجے اور سماجی شخصیت شاہد شیخ المعروف ڈاڈو میاں کے صاحبزادے شایان شاہد شیخ 152 و یں پی ایم اے لانگ کورس کے لیے منتخب کر لیے گئے -خیال رہے کہ شایان شاہد شیخ نے ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول بہاولپور سے حاصل کی- صادق پبلک سکول میں دوران تعلیم سپورٹس اور تقریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے -انہوں نے قومی سطح پر بھی متعدد تقریری مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا -اہلیان علاقہ نے شایان شاہد شیخ کی فوج میں بطور کمشنڈ افسر تربیت کے لیے منتخب ہونے پر فاروق حمید شیخ اورشاہد شیخ المعروف ڈاڈو میاں کو مبارکباد دی ہے –