Advertisements

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

"Shawwal moon not sighted in Saudi Arabia, Eid will be on Friday, March 20"
Advertisements

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث جمعہ 20 مارچ کو عید ہوگی۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔

سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینےکے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔ چاند نظر نہ آنے کے بعد 20 مارچ بروز جمعہ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی۔

Advertisements