Advertisements

رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

price-hike
Advertisements

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 12 اشیاء سستی، 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،

Advertisements

گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہوئے۔  رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 28 روپے تک اور پیاز 3 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے بڑھ گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے اور پٹرول پانچ روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے تک مہنگا ہوا۔  ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 47 روپے تک کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کی کمی آئی، دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول، گڑ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں